ڈومیلی

ککرالہ تا تتروٹ کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل، اہل علا قہ کو شدید مشکلات کا سامنا

ڈومیلی: بڑاگواہ کے علاقے ککرالہ تا تتروٹ اور تتروٹ تا پدھری کی سٹر کیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی،یہ سڑکیں کئی سالوں سے نہ بن سکی ،کئی حکمرانوں نے اس حلقے پر حکمرانی کی لیکن اس علاقے کا ہر بار نظر کردیاجاتارہا،کسی نے بھی توجہ نہیں دی، سٹرکوں کا نشان بھی نہیں رہا۔

دونوں سڑکیں اب مکمل طور پرکچی ہو گئی ہیں،جگہ جگہ گہرے گھڑے پڑھ گئے ہیں،بارش کے دنوں میں اہل علاقے اور ٹرانسپوٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اکثرٹرانسپوٹر بارش کے دنوں میں کچڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے ان سٹرکوں پر گاڑی نہیں چلاتے تمام سواریوں کو ککرالہ اتار دیا جاتاہے جو کئی کلومیٹر پیدل چل کر گھروں کو پہنچتے ہیں۔

پچھلی حکومت نے سب سٹرکیں کارپٹ تعمیر کروادیں لیکن اس کو نظر انداز کر دیا گیا،اب اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان اور حلقے کے نومنتخب نمائندوں سے نوٹس لیکر تعمیر کرانے مطالبہ،تاکہ اہل علاقہ کی مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button