جہلم

یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کی ڈی سی جہلم سے ملاقات، اساتذہ کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال

جہلم: یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کی ڈی سی جہلم سے ملاقات ، اساتذہ کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال ، ڈی سی جہلم نے اساتذہ کے مطالبات پر فوری احکامات جاری کر دئیے ، یونائٹیڈ ٹیچر ز فورم کا مسائل بارے توجہ دینے پر ڈی سی جہلم اور سی ای او سے اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور سی ای او جہلم چودھری معروف حسین کے ساتھ یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے نمائندہ وفد کی انتہائی کامیاب میٹنگ ہوئی وفد میں راجہ محمد افضل کیانی، چودھری قدیر، راجہ زبیر جنجوعہ، راجہ ظفر کیانی، نذیر پنجابی اور چودھری اسد شامل تھے۔
ڈی سی اور سی ای او ٹیچرز کے تمام مسائل سنے اور اس کے بعد DC کی ڈائریکشن پر CEO کے آفس میں دوبارہ تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں CEO نے درج ذیل اقدامات کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔
ٹیچرز کے لیے CEO آفس ایک ویٹنگ روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام میل فی میل ٹیچرز با عزت طریقے سے بیٹھ کر اپنے محکمانہ کام کروائیں گے۔ ان سروس پروموشن کے لیے کمیٹیاں قائم کر کے تمام کیسز ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کا ٹائم فریم دیا۔ ٹائم سکیل پروموشن کے لیے ایک ہفتہ کے اندر مکمل کیسز کے آرڈر جاری کیے جائیں گے۔
ریگولر کیسز کے لیے کمیٹی قائم کر کے ایک ہفتہ کے اندر نمٹانے کے آرڈر جاری کیے۔ لیو ان کیشن منٹ کے تمام کیسز کی فائلز آج ہی ہمارے سامنے DC آفس میں اپروول کے لیے بھجوائی گئیں ہیں۔ ٹیچرز کی چھٹی آن لائن منظور کرنے اور کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے اور MEA کے وزٹ کو چھٹی کے ساتھ مشروط نہ کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے۔
ٹیچرز پر کسی بھی طرح کے بیرونی دباؤ، جھوٹی درخواستوں اور بلیک میلرز کی ٹیچرز کے خلاف شکایات کی صورت میں میرٹ پر غیر جانبدرانہ انکوائری کروانے اور ہر سطح پر اپنے ٹیچرز کا دفاع کرنے کا وعدہ کیا گیا۔
آخر میں تمام یونین راہنماؤں سے وعدہ لیا گیا کہ آپ اور آپ کے تمام ٹیچرز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری لگن،محنت اور ایمانداری سے نبھائیں گے۔ہم یونائیٹڈ ٹیچرز فورم کے نمائندوں کی حیثیت سے جہلم کے تمام ٹیچرز کی طرف سے ڈی سی جہلم ، سی ای او جہلم اور تمام ضلعی انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے ٹیچرز کے تمام دیرینہ مطالبات کو فوری حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button