جہلم

جہلم شہر اور گردونواح میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

جہلم: شہر اور گردونواح میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے آنکھیں بندکر لیں، شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مضر صحت چھوٹا و بڑا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے،شہر بھر میں کھلے عام پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ قصابوں کے پھٹوں پر مادہ جانوروں کے گوشت کی فروخت بھی جاری ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ، محکمہ لائیو سٹاک اور دیگر ذمہ داران نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے قصابوں کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے ، جس کیوجہ سے قصاب لاغر ، نیم مردہ ، بیمارجانوروں کا گوشت فروخت کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص و غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button