جہلم

تحریک عظمت قرآن جہلم کے زیر اہتمام جلسہ عید میلاد النبی ﷺ 30نومبر کو جہلم مرکز میں منعقد ہوگا

جہلم: شہید قرآن پاک ، سپاروں اور مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے اور تا قیامت محفوظ کرنے والی تنظیم تحریک عظمت قرآن جہلم کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ عید میلاد النبی ﷺ مورخہ 30نومبر 2019بروز ہفتہ بعد نماز عشا منعقد ہوگا۔
اس حوالے سے نگران ضلع فرحان بیگ نے بتایا کہ بانی تحریک عظمت قرآن ، عالمی مبلغ اور محافظ قرآن حکیم باباجی مشتاق احمد نقشبندی خصوصی اور مختصر خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک عظمت قرآن کئی کئی گھنٹوں پر محیط پروگرام منعقد کرنے کی بجائے شہریوں کی سہولت کی خاطر مختصر پروگرام منعقد کرتی ہے اور مقررہ وقت سے بھی دس پندرہ منٹ قبل ہی اختتامی دعا کردی جاتی ہے ۔
محفل میں مقامی نعت خوان بھی مختصر حاضری پیش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button