پڑی درویزہ

پیپلز پارٹی ہی ملک کے 95 فیصد محنت کش عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ سردار سلیم حیدر

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کے 95فیصد محنت کش عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے عوام پارٹی کی رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں رکنیت سازی کیمپ میں ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر کی گفتگو ۔

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے پی پی پی پاکستان کے 95فیصد محنت کش عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پارٹی کی رکنیت سازی کی جارہی ہے اس لیے عوام کو بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کی رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ وہ ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار کی طرف سے لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ میں صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر و دیہات میں پارٹی کی رکنیت سازی کی جائے گی ۔ پارٹی اراکین کو سیاسی سماجی تحفظ دینے کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button