سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل کے اساتذہ بچوں سے کام کروانے لگے

ڈومیلی: پڑھو پنجاب لکھو پنجاب کے نعرے کی دھجیاں بکھیردی گئیں، سہولیات کا فقدان،چھ کلاس ایک ٹیچر عارضی تعینات، بچے دوردراز علاقوں سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کی یونین کونسل ججیال کے گاؤں سماہل میں پرائمری سکول میں سہولیات کا فقدان ہے، بچوں کیلئے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، کم سن بچے پانی پینے اور پودوں کیلئے دوردرازسے لانے پر مجبور ہیں، سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بچوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی، اس سکول میں صرف ایک ٹیچر وہ بھی عارضی تعینات ہے جو پورے سکول کی 6 کلاسسز کو پڑھا رہاہے۔

ٹیچر نے بتایا کہ کافی عرصے سے سکول میں پانی کا بورنگ بیٹھ گیاتھا جس کی وجہ سے سکول میں پانی نہیں ہے، بچے پانی پینے کیلئے اور پودوں کیلئے قریبی گاؤں سیلاتے ہیں، سہولیات نہ ہونے سے بچے دوسرے سکولوں میں منتقل ہورہے ہیں اور تعداد کم ہورہی ہے۔

بچوں کے والدین نے بتایا کہ بچوں کو ہم گھر سے پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں جبکہ اساتذہ وہاں پورا دن کام کرواتے ہیں،ہم مجبوراً دوسرے سکول میں بچوں کو بھیجنے پر مجبورہورہے ہیں۔ ہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،وزیر تعلیم مراد راس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیں اور یہاں پانی،سٹاف کی کمی سمیت دیگر سہولیات کو پورا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button