جہلم

مخلوقی طاقتوں نے اصل نمائندوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے سابقہ روایات کو نبھایا۔چوہدری سعید اقبال

جہلم: ہم عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریںگے کیونکہ عوام کے اصرار پر میں نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن مخلوقی طاقتوں نے اصل نمائندوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے سابقہ روایات کو نبھایا جس کی وجہ سے میں نے اپنے گروپ اور عوام کے اصرار پر حلقہ پی پی 26سے میدان میں اترا ہوں۔

ان خیالات کااظہار سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال نے اپنی انتخابی مہم چوٹالہ،سنگھوئی سے ابتداء کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کا سپاہی تھا اور رکن پنجاب اسمبلی بھی رہا لیکن کچھ لوگوں نے مسلم لیگ ن کو وراثت بنا لیا اس لیے نہ تومسلم لیگ ن کا فیصلہ کرنے میں توازن برقرار نہ رہا کیونکہ میاں نواز شریف کا نعرہ ورکر کو عزت دو کی بجائے ووٹ کو عزت دو میں تبدیل ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کے تمام ووٹرز ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ آنے والے نتائج میں سب کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا کیونکہ ہم جب بھی نکلے ہیں اکیلے ہی نکلے ہیں اور اللہ کے فضل وکرم سے پھر جو کاروان بنے انہوں نے لوگوں نے بھی دیکھا اور ہمارے قائد بھی دیکھتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ میرا پہلے کوئی ذاتی مفاد تھا نہ آج ہے نہ ہوگا کیونکہ ہم عوام سے ہیں اور عوام ہمارے ہیں خصوصاً اس حلقہ کی تمام برادریوں اور معززین شہر کے ساتھ ساتھ تاجروں نے بھی ہمارے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی کریںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button