جہلم

سماجی تنظیم کیئرٹیکرز کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم نے کر دیا

جہلم: سماجی تنظیم کیئرٹیکرز کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ڈ ی سی جہلم نے کر دیا، فلٹریشن پلانٹ گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ میں لگایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح گزشتہ روز ڈی سی جہلم جہانزیب اعوان نے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ، سی او بلدیہ جہلم ، پی ا ے ٹو ڈی سی محمد طیب، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ سدھیر مغل ، چوہدری فرحت ایڈوکیٹ ، چیف سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق ، گورنمنٹ کالج کے پروفیسر پرویز ملک، زاہد حسین ساہی، پروفیسر عاشق حسین ، چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار اور پراجیکٹ انچارج اصغر مرزا اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کیلئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ سکول ، کالج کے طلبا پر مشتمل اس سماجی تنظیم نے دیگر تمام سماجی تنظیموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اپنی مد د آپ کے تحت کام کرنے والے یہ نوجوان بلاشبہ ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

اس موقع پر پراجیکٹ انچارج اصغر مرزا نے بتایا کہ یہ پلانٹ تقریبا دولاکھ روپے کی لاگت سے لگایا گیا ہے جو اس کالج کے طلبا اور اساتذہ کیلئے جشن آزادی کے تحفہ ہے چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار نے ڈی سی جہلم ، اے سی جہلم اور تمام افسران کا حوصلہ افزائی پر شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button