ضلع جہلم کو مثالی ضلع بنانے کے لئے طلبہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

پنڈدادنخان: امتحانی ایمرجنسی پروگرام کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے اساتذہ کرام کو والدین سے میٹنگ کرنے اور فرضی ٹیسٹ لینے کی ہدایات جاری، محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام اور انتظامی افسران کا بھرپور تعاون حاصل ہے ، ضلع جہلم کو مثالی ضلع بنانے کے لئے طلبہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جلالپو شریف اور گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز پنن وال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام اور بچوں کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ٹیچرز مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔ تعلیمی ترقی کے ذریعے ہی ہم اپنے معاشرے میں مثبت اقدامات کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم اپنی مجموعی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے کے لئے خصوصی پالیسی کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر کو ضروری ہدایات بھی دیں، ڈپٹی کمشنر نے جلالپور شریف سکول میں میتھ کے ٹیچر لیٹ آنے پر سرزنش کی اور ٹیچر کو آیندہ کے لئے وارننگ دی، انکا کہنا تھا کہ امتحانات میں اعلیٰ نتائج کے حصول کے لئے اساتذہ کرام تمام تر وسائل برو کار لائیں اور بچوں کے روشن مستقبل میں مدد گار ثابت ہوں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات سے قبل طلبا و طالبات کے لئے اضافی کلاسیں لگائی جا رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی پرفارمنس کو مونیٹر کرنے کے لئے ڈی ای اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز دورہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.