جہلم

کلین اینڈ گرین پاکستان کا ویژن کو کوڑے کرکٹ کچرے اور گندگی کے ڈھیروں تلے دبا دیا گیا

جہلم: وزیر اعظم کا کلین اینڈ گرین پاکستان کا ویژن شہر اور ملحقہ آبادیوں کو کوڑے کرکٹ کچرے اور گندگی کے ڈھیروں تلے دبا دیا گیا۔
اندرون شہر میں پچھلے کئی مہینوں سے لگائے گئے گندگی کے ڈھیر نہ اٹھائے جا سکے اور نہ ہی نکاسی آب کا نظام درست کیا جاسکا۔ بدبو تعفن ، زہریلے کیڑوں ،مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی،
محلہ اسلام پورہ، کریم پورہ، بلال ٹاؤن ، محلہ چشتیاں ،مجاہد آباد ،کالا گجراں ، کشمیر کالونی ، جادہ ، روہتاس روڈ سمیت دیگر مقامات پر گزشتہ کئی مہینوں سے فلتھ ڈپوقائم نہ ہونے کیوجہ سے آبادیوں کے اندر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، کھلے پلاٹوں میں گندگی ، کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جا رہاہے۔
وہاں سے اٹھنے والی بدبو، تعفن سے پرورش پانے والے زہریلے کیڑوں مکوڑوں مکھی ، مچھروں کیوجہ سے ملحقہ گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں، بچوں سمیت شہری ہیپاٹائٹس ، ملیریا، پیچس، اسہال ، دمہ ، ٹی بی سمیت سانس کی مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button