دینہ

دینہ میں تجاوزات مافیا کا پورے شہر پر قبضہ، مین بازار، منگلا روڈ اور ریلوے روڈ بند، شہری ذلیل وخوار

دینہ میں تجاوزات مافیا کا پورے شہر پر قبضہ ، مین بازار ، منگلا روڈ ، ریلوے روڈ بند ، شہری ذلیل وخوار ، دوکانداروں نے اپنی دوکانیں روڈوں پر سجالیں ، رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ، خواتین اور شہریوں سے بد تمیزی معمول بن گئی ، شہریوں کا احتجاج ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں تجاوزات مافیا نے عرصہ دراز سے پورے شہر پر قبضہ جما رکھا ہے، دینہ شہر کے واحد مین بازار اور منگلاروڈ پردوکانداروں نے قبضہ جما رکھا ہے، پوری کی پوری دوکانیں فٹ پاتھوں پر سجا رکھی ہیں جس سے دور دراز علاقوں سے خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی۔

مین بازار او ر منگلا روڈ پر ریڑھی کھڑی کر کے روڈ کو بند کر دیتے ہیں جس سے منگلا روڈ پر چلنے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے، اسی طرح ریلوے روڈ اور جی ٹی روڈ کا بھی برا حال ،ریڑھی بانوں کی خواتین اور مردوں سے لڑائی معمول بن گئی ہے۔

شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button