جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، کھیوڑہ میں واٹرسپلائی لائن سے سروس اسٹیشنوں کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے

0

کھیوڑہ: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا ایکشن! عوامی شکایات پر مین واٹر سپلائی لائن سے پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر لگے 05 سروس اسٹیشنوں کے کنکشن منقطع جبکہ 02 نے سٹے لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی 50 ہزار سے زائد آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے 07 کلومیٹر دور سے آنے والی 16″ اور12″ مین لائن سے متعدد کنکشن میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے با اثر لوگوں کو کمرشل استعمال کے لئے دیے ہوئے ہیں۔جسکی وجہ سے عام آبادی کو پانی کی فراہمی میں عرصہ دراز متاثر ہو رہی ہے، پانی کی کمی کیوجہ سے سپلائی کا کوئی شیڈول نہیں ہے عام آبادی کو دو دو ہفتوں کے بعد آدھ پون گھنٹہ کے لیے پانی میسر ہوتا ہے۔

دوسری طرف مین لائن سے کنکشن والوں کو 24 گھنٹہ پانی کی سہولت میسر ہے اسی ضمن میںعوامی شکایات کے پیشِ نظر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک عامر تنویر نے ڈی سی جہلم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پہلے مرحلہ پر گاڑیوں کی دھلائی کے لیے قائم سات میں سے پانچ کے کنکشن ختم کر دیے جبکہ دو نے عدالت سے سٹے لیکر میونسپل کمیٹی کے عملے کو عارضی طور پر پابند کر دیا۔

عوامی شکایات پر لئے جانے والے اس ایکشن کو مقامی و سماجی حلقوں نے خوب سراہااوردیگر فیکٹریوں، فیول پمپس، ہوٹلز، پرائیویٹ سکولوں وغیرہ کودیے گئے کنکشن کا ٹنے کا بھی مطالبہ کیا۔

عوامی حلقوں نے پانی جیسے بنیادی مسئلے کو ارباب اختیار تک پہنچانے سمیت مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.