دینہ

کورونا/ڈینگی: ضلع جہلم میں کورونا کے 8 اور ڈینگی کے 3 فعال کیسز

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وقت جہلم میں 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 133673 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2747 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2663 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 72297 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1264 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.76 ہے۔

جہلم میں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں، اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 784496 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 24 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی کے 2 منفی اور 1 مثبت مریض داخل ہے، اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button