دینہ

جعلی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے سے ڈرتی ہے۔ سید دلیر بادشاہ بخاری

دینہ: جعلی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے سے ڈرتی ہے اسے پتہ ہے کہ انہوں نے جو عوام کو مہنگائی کے ان گنت تحفے دے ہیں اس کا جواب بھی عوام نے بھرپور طریقے سے دینا ہے، مہنگائی نے غریب مزدور طبقہ کی کمر توڑ دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ سجادہ نشین سید دلیر بادشاہ بخاری نے اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے نعرے لارے لپئے لگانے والے اب روز ٹی وی پر آکر آئیں بائیں شائیں کرتے رہتے ہیں، آنے والے قومی انتخابات میں حلقہ پی پی 25 سے الیکشن میں عملی سیاست کا حصہ بنوں گا، پارٹی نے ٹکٹ دیا تو سیٹ جیت کر پارٹی کوتحفہ میں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے، خوشحال پاکستا ن کی ضمانت ہے، عملی سیاست میں آ کر اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کروں گا اور جلد اعلی قیادت سے بھی میل جول کا سلسلہ شروع ہو گا اور پارٹی نے اگر اعتماد کیا تو بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا۔

سید دلیر بادشاہ بخاری مرکزی صدر نے مزید کہا کہ میں اپنے حلقے کے مسائل سے باخبر ہوں، عوامی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button