جہلم

سول ہسپتال جہلم کی شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن

جہلم: خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سروے کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل شعبہ ایمرجنسی میں صرف ایک میڈیکل آفیسر اپنے فرائض سرانجام دیتا تھا لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود سے مشاورت کے بعد اب ہر شفٹ میں دو دو ڈاکٹر اکٹھی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جس سے لوگوں کو نہ صرف صحت عامہ کی سہولیات فراہم ہو رہی ہیں بلکہ مریضوں کے تمام ٹیسٹ فری اور تمام ادویات بھی فری دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام ماہر امراض ڈاکٹرز 24گھنٹے ایمرجنسی میں کال پر حاضر ہو کر مریضوں کو چیک کرتے ہیں جس سے مریض صحت یاب ہور ہے ہیں ۔جبکہ جو مریض سیریس ہوتے ہیں ان کو فوری طور پر آئی سی یو میں شفٹ کر کے ان کا فوری معائنہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید انور کرتے ہیں جبکہ اگر کسی دوسرے شعبے کے ماہر امراض کے ڈاکٹر کی ضرورت پڑے تو فوری طور پرا س کو کال کر کے بلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم پورا کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button