پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس نے مسلح ڈکیتی میں چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے شہری کے حوالے کر دی

پنڈدادنخان: کسلیاں روڈ پر مسلح ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل پولیس نے مالک کے حوالے کر دی۔

چند دن قبل مسلح ڈاکوؤں نے فراز شانی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین لیے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار نے ڈاکو اور سہولت کار کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کر لی اور موٹر سائیکل آج فراز شانی کے حوالے کر دی گئی۔

سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، معروف سیاسی سماجی رہنما ملک غلام مصطفی مٹھو نے کہا کہ ہم ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڈ، ایس ڈی پی او سلیم خٹک اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نثار خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button