جہلم

مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ کے مقابلے 9 مارچ کو ہوں گے

جہلم: مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم ، مسٹر کالجیٹ کے مقابلے 9مارچ برو ز جمعہ ڈسٹرکٹ سپورٹس جمنیزیم کمپنی باغ میں ہوں گے، مہمانان خصوصی ڈی سی جہلم اور مسٹر ایشیا ہوں گے ۔

ضلع جہلم میں 34سال سے نیچرل باڈی بلڈنگ کے مقابلے کروانے والے سابق مسٹر جہلم استاد عبدالرحمن بٹ عرف مانی نے بتایا کہ حسب سابق مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ کے مقابلے 9مارچ بروز جمعہ ڈسٹرکٹ سپورٹس جمنیزیم کمپنی باغ کچہری روڈ پر منعقد ہوں گے جس کے مہمانان خصوصی ڈی سی جہلم عبدالستار عیسانی، سابق مسٹر ایشیا و مسٹر پاکستان یحییٰ بٹ ہوں گے جبکہ اے ڈی سی آفاق وزیر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے علاوہ ضلعی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

استاد مانی نے بتایا کہ ہم نیچرل باڈی بلڈنگ متعارف کروا کے نوجوانوں کو منشیات ، انجکشن اور ادویات کے نقصان سے بچا کر معاشرے کا صحت مند فرد بنانے کیلئے کوشاں ہیں انشاء اللہ جہلم کی تاریخ کے کامیاب ترین مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

انہوںنے بتایا کہ یحییٰ بٹ تین بار مسٹر ایشیا اورپانچ دفعہ مسٹر پاکستان کے ونر رہے ہیں ان کی جہلم آمد ہمارے لئے انتہائی خوش آئند ہے ، ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے نامور باڈی بلڈر خصوصی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button