پڑی درویزہ

10 دن سے ڈاکخانہ چکوڑہ چکوال میں کیش نہ آنے کی وجہ سے پنشنر پریشان

پڑی درویزہ: 10دن سے ڈاکخانہ چکوڑہ چکوال میں کیش نہ آنے کی وجہ سے پنشنر پریشان ، بوڑھے اور بے سہارا پنشنروں کی کون سنے گا ؟ محمد رفیق پنشنر کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق جب سے پاکستان پوسٹ کو خود مختار ادارہ بنانے کی نام نہاد کارروائی شروع ہے اس وقت سے نہ صرف پنشنر بلکہ دور دراز علاقوں کے کئی خواتین و حضرات کھاتے داران سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔ ایک طرف کھاتے داران کے کھاتوں سے اپنی رقم اجرا نہیں کی جا رہی جبکہ دوسری طرف بوڑھے اور بے سہارا پنشنر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔

اس صورت حال سے متاثرہ نواحی علاقہ ڈاکخانہ چکوڑہ چکوال کے متاثرہ پنشنر محمد رفیق نے اخباری بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 10دنوں سے تحصیل چکوال کے علاقہ چکوڑہ کے ڈاکخانہ میں پنشن ادائیگی کے لیے کیش نہیں آئی جس کی وجہ سے سینکڑوں پنشنر ہر روز دن بھر انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہر روز کئی پنشنر صبح وصولی پنشن کی خاطر گردونواح سے کئی کلو میٹر کا سفر کے آتے ہیں لیکن شام مایوس ہو کر خالی ہاتھ گھروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔

علاقہ چکوڑہ کے پنشنروں نے سینئر پوسٹ ماسٹر جی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے ڈاکخانہ چکوڑہ میں 10روز سے بند شدہ کیش کی ترسیل کے جلد از جلد انتظامات کیے جائیں تا کہ بوڑھے اور بے سہارا مرد و خواتین کو پنشن کی ادائیگی کو ممکن بنایا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button