جہلم

خواتین ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سعیدہ مہناز

جہلم: خواتین کا احترا م ہر معاشرے پر لازم ہے خواتین ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ملکی آباد ی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اگر خواتین فعال طریقے سے اپنا کردار اداکریں تو ملک بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتاہے ۔

ان خیالات کا اظہار خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدرشعبہ خواتین ضلع جہلم آل پاکستان مسلم لیگ ضلع جہلم سعیدہ مہناز نے خواتین ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ آل پاکستان مسلم لیگ خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اللہ کا شکر ہے کہ آج خواتین زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں کہ ہر شعبہ زندگی میں ان کا کردار مردوں سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں خواتین کے احترام روش کو فروغ دیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button