جہلم

 رائل لائنز کلب کے صدرفرحان ڈار کادورہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم

جہلم: رائل لائنز کلب کے صدر کادورہ ڈسٹرکٹ جیل، سپرنٹنڈنٹ جیل سے میڈیکل کیمپ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم رائل لائنز کلب کے صدر فرحان ڈار نے لائن یاسر حسین کے ہمراہ جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان سے دوران ملاقات انہیں 12فروری سوموار کو ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس میڈیکل کیمپ میں جیل کے قیدیوں کے ہپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کیے جائیں گئے اور اس کے علاوہ ماہر امراض قلب دل کے امراض میں مبتلا قیدیو ں کا معائنہ کریں گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ ایوب خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button