جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 126کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 13کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کورونا وائرس کے 32 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے 77816 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1987 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 11کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1798کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت تک کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 16655 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 506 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 09 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع جہلم میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1956 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 5259 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button