کھیوڑہ

ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وجذبہ سے منایاگیا

کھیوڑہ: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وجذبہ سے منایاگیا، ایس او پیز کے تحت عبادت کا انعقاد 126سالہ قدیم سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں بھی مسیحی برادری نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا۔

کھیوڑہ کے تاریخی 126 سالہ سینٹ جان چرچ میں ایسٹر کی عبادت کا انعقاد کیاگیا جس میں پنڈدادنخان؛غریب وال؛ ڈنڈوت سمیت تحصیل بھر سے مردوخواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی ، مذہبی گیت گائے گئے اور ایسٹر کے دن پر ایک دوسرے کو مبارک بادیں پیش کی جبکہ مذ ہبی رہنما پاسٹر فلال ،ایلڈر رضوان یوسف نے حاضرین کو آج کے دن کی مناسب سے کلام سنایا۔

ایسٹر کی دعائیہ تقریب کے موقع پر ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، کھیوڑہ پولیس چوکی کے جوانوں سمیت لوکل انتظامیہ ریسکیو 1122اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے بھی ایسٹر کی ڈیوٹی سرانجام دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button