تھانہ للِہ کے قتل کیس میں پھانسی کے سزا یافتہ 2 ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

0

پنڈدادنخان: عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس قاسم خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ للِہ تحصیل پنڈدادنخان کے قتل کیس میں پھانسی کے سزا یافتہ 2 ملزمان کی سزائے موت ختم کر کے عمر قید میں تبدیل کر دی۔

ملزمان کے کونسل نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان ظفر اقبال، عنصر اقبال کو 16 جولائی 2014 کو محبوب خان اور محمود کے قتل میں گرفتار کیا کوئی ٹھوس شہادت نہ ہونے کے باوجود سزا ئے موت کی سزا دی گئی اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت عالیہ نے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پر سزائے موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.