دینہ

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خالہ اور چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ: وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی خالہ اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ لدھڑ دینہ میں انتقال کر گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لدھڑ دینہ میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی خالہ اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید ، چوہدری سرفراز کی خالہ صاحبہ، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری فوق شیر باز کی پھپھو صا حبہ لدھڑ دینہ میں انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لدھڑ دینہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل ، سردار تنویر الیاس ، ایم پی اے وپارلیمانی سیکر ٹری ، راجہ یاور کمال ، مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے حاجی ناصر ، راجہ سفیر اکبر ، چوہدری عارف ، چوہدری شہزاد ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ، چوہدری ضمیر ، رضوان سیٹھی ، چوہدری سرفراز نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں پیر سید عطااللہ شاہ بخاری ، چوہدری محمد انور مرزا جمشید ، فرید رمضان قریشی ، چوہدری محمد افضل ، الطاف اسحاق ، مسکین شاہ ، تحصیلدار منیر خان ، ڈاکٹر فضل الحق ، چوہدری زاہد ، ادریز اختر ، شادہ جٹ ، عاطف بٹ ، فرحت جمیل ٹی ایم اے ، ماجد آفریدی سمیت جج صاحبان اور علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button