پنڈدادنخاناہم خبریں

فواد چوہدری کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، شہر کی ترقی کیلئے ہر فارم پر آواز اٹھائیں گے۔ ملک محسن لنگاہ

پنڈدادنخان: فواد چوہدری کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،شہر کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاہیں گے، چوہدری نذر حسین گوندل کی عدم دلچسپی سے واٹرسپلائی سکیم کے کروڑوں روپے واپس ہوئے،میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان اپنے وسائل کے مطابق مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ،وائس چیئرمین خواجہ توکل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کیے ،پنڈدادنخان دریائے جہلم کے ساتھ بنے ہوئے حفاظتی بند کو مزید مضبوط کر کے اس کے اوپر سڑک بنوا دی جائے اورسوڈی گجر بائی پاس کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کا رش بہت کم ہوجائے گا پینے والے پانی کا سنگین مسئلہ بھی فوری حل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے چیئرمین ملک محمدمحسن لنگاہ نے کنوینر سیف بلوچ، نامزد وائس چیئرمین ندیم گجراورجنرل کونسلر راجہ گلزار خواجہ حنیف کے ہمراہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے تفصیل سے شہر بھر کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل نہ ہونے کی وجوہات بھی بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے گروپ کے چودہ کونسلرز چٹان کی طرح مضبوط میرے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے جو حلف پیر انور قریشی کی موجودگی میں دیا تھا اس پر قائم رہتے ہوئے وائس چیر مین خواجہ توکل نے استعفیٰ دیا ہے اور معاہدہ کے مطابق اب وائس چیئر مین ندیم گجر بن جائیں گے۔ خواجہ توکل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کی، دوسال پہلے سے جو حلف چودہ ممبران نے اٹھا یا تھا اس پر آج بھی قائم ہیں اور اس حلف پر مکمل طور پر قائم ہیں ۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے ہر فارم پر آواز اٹھائیں گے، فواد چوہدری ذہین اور سمجھ دار ہیں، اللہ تعالی نے انکو عزت دی ہے، شہر کی ترقی کیلئے ان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، شہر کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ سابقہ ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کی عدم دلچسپی سے واپس چلی گئی۔ ملک محسن نے کہا کہ کہ بلدیاتی نظام کو ختم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور اگر ایسا ہوا تو تمام دوستوں سے مکمل مشاورت کے بعد مشترکہ اعلان کیا جائے گا ۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ دریائے جہلم کے ساتھ بنے ہوئے حفاظتی بند کو مزید مضبوط کر کے اس کے اوپر سڑک بنوا دی جائے تاکہ شہر میں سیلاب کا پانی داخل نہ ہو اور سوڈی گجر بائی پاس جہلم روڈبھی بنوا جائے تاکہ شہر کے درمیان سے گزرنے والی ٹریفک کا رش بہت کم ہو جائے۔ہمارے پینے کے پانی کے مسئلہ پر بھی فوری توجہ دیکر اس بنیادی مسئلہ کا حل کیا جائے۔

اس موقع پر ندیم گجر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ھوے رش کو کم کرنے کیلئے بائی پاس کی اشد ضرورت ہے، جہگیاں روڈ پر دریائے جہلم کے کنارے بند کی فوری ضرورت ہے، راجہ گلزار نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی طور پر جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button