جہلماہم خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی فارن پالیسی، کشمیر پالیسی اور معاشی پالیسیاں عوام کے مفادات کی ترجمانی کرتی ہیں، پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیاں صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں اور مفاد پرست ٹولوں کے درمیان گھومتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز ہارٹی کے سینئر راہنما اور LA38 جموں 5 گجرات کے متوقع امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہل معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک کا ہر بچہ دو لاکھ کا مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس سے پی ٹی آئی نے تین سال قبل پاکستان کے الیکشن کی مہم کے دوران عوام کو جھوٹے وعدے اور لولی پاپ دیا اب آزاد کشمیر کے الیکشن میں آزاد کشمیر کے باشعور عوام ان کی گمراہ کن باتوں میں نہیں آ ئیں گے اور ان کو مسترد کریں گے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ اس دفعہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور نون لیگ اور پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست دے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button