پنڈدادنخاناہم خبریں

کمشنر گلزار حسین شاہ کا جلالپور اریگیشن کنال کا دورہ، جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا

پنڈدادنخان: کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے گزشتہ رات جلالپور اریگیشن کنال کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دیگر افسران موجود تھے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نہ سمجھوتہ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹ پر جاری کام کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور کڑی نگرانی کریں تاکہ ان منصوبے کو معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button