حضرت سائیں گلزار حسین مستانہ قادری کا 24واں عرس مبارک 25 مارچ کو منعقد ہو گا

0

کھیوڑہ: حضرت سائیں گلزار حسین مستانہ قادری کا 24واں عرس مبارک کی دو روزہ تقریب 25-26 مارچ کو پنڈدادنخان میں دربار عالیہ پر منعقد ہوں گی، عرس تمام تقریبات کی صدارت صاحبزادہ سائیں عمر حیات قادری سجادہ نشین اور صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ کے زیر نگرانی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں حضرت سائیں گلزار حسین مستانہ قادری کا 24واں عرس مبارک کی دو روزہ تقریب 25-26 مارچ کو پنڈدادنخان میں دربار عالیہ پر منعقد ہو نگی، 25 مارچ کو دربار عالیہ کو غسل دیا جائے گا اور چادر پوشی کی جائے گی اور حضرت علامہ صاحبزادہ سید نعیم الحسن شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔

قوالی کے لیے نصرت فتح علی خان مرحوم کے شاگرد خاص حاجی رشید رفیق قوال اپنی پراپنی آواز میں قوالی سے مریدوں کے دلوں پر اثر انداز ہو گی نعت خواں حضرات سید صداقت عباس شاہ اور مدثر خان آفریدی عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

26مارچ کو وزن اٹھائی اور 26بیلوں کی ڈور کا شانداد مقابلہ ہو گا، مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائے گے اور مریدوں کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے اور دو روزہ تقریبات کے آخر میں صاحبزادہ سائیں عمر حیات قادری ملکی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.