ادوال سے پل کی تعمیر سے پنڈدادنخان کے درجنوں دیہات کا نام نشان ختم ہو جائے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

0

پنڈدادنخان: چک نظام پل کو اصل مقام پل کو اصل مقام پر تعمیر کیا جائے ادووال کے مقام پر پل کی تعمیرسے درجنوں دیہات کا نام و نشان ختم ہو جائے گا سات ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو جائے گی ملکوال کی سیاسی شخصیات کو مالی فائدے پہنچانے کے لیے پل کے مقام کو تبدیل کر دیا گیا ہے دریائے جہلم کا رخ تبدیل ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان کے درجنوں دیہات کا نام و نشان ختم ہو جائے گا تین سو پچاس ارب روپے سے زائد رقم لگا کر عوام کے لیے مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں جب تک پل کو چک نظام کے مقام پر تعمیر نہیں کیا جاتا جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران چوہدری جاوید راجہ ارشد جالپ راجہ حسیب چوہدری خضر بھون صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری سوہندہ خان چوہدری اسد ایڈووکیٹ راجہ حسن جالپ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چک نظام پل کو اسکے اصل مقام پر تعمیر کیا جائے، ادووال پر پل کی تعمیر سے درجنوں دیہاتوں کا نام و نشان ختم ہو جائے گا کیونکہ جانب جنوب 47سو فٹ لمبا بند بنا کر دریائے جہلم کے رخ کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے درجنوں دیہات برج ستار کانیلوالہ اعظم پور جیتی پور سگھر پور چک حمید فتح آباد سمیت متعدد دیہات ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکوال کی سیاسی شخصیات کو مالی فائدے کے لیے پل کے مقام کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو جہ تحصیل پنڈدادنخان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے چک نظام پل تمام پیروں میں ہرن پور کے مقام پر ہی شو کیا گیا تھا مگر پل اصل مقام پر تعمیر نہیں کیا جا رہا ساڈے تین ارب سے زائد رقم لگا کر عوام کے لیے مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں ملکوال سائیڈ پر سستی زمینیں حاصل کر کے تحصیل پنڈدادنخان کی سات ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں اعلی احکام اس مسئلہ کا نوٹس لیں چک نظام پل کو اسکے اصل مقام پر تعمیر کیا جائے جب تک پل کو اصل مقام پر تعمیر نہیں کیا جائے جاتا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.