جہلم

لنڈا بازار میں غریب و سفید پوش طبقے کے داخلے پر پابندی عائد، امیروں نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا

جہلم: لنڈا بازار میں غریب ، سفید پوش طبقے کے داخلے پر پابندی عائد ،امیروں نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،لنڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم لنڈا بازار کے مالکان نے لنڈے میں غریب اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے سویٹر ،جرسیوں ،کورٹ ،پاجامے ، جوتوں وغیرہ کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ کر دیا، سردی بڑھتے ہی لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
غریب اور متوسط طبقے کے شہری سردی سے بچنے کیلئے لنڈے کی دکانوں سے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے لنڈے بازار کا رخ کرتے ہیں مگر لنڈا بازار میں سویٹروں ،جرسیوں ،جیکٹس ،جوتوں وغیرہ کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کی دسترس سے باہر ہوچکے ہیں ،جو سویٹر پچھلے سال 100روپے میں فروخت ہورہا تھا وہ اس سال200روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
اسی طرح جیکٹ ،کوٹ ،جرسیاں،جرابیں،اور جوتوں کی قیمتوں میں بھی کئی گنااضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ کے افراد سے لنڈا بازار میں خریدے جانے والے ملبوسات کی سہولت بھی امراء نے چھین لی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button