سوہاوہ

دیوان حضوری کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی عمدہ مثال قائم کر دی

سوہاوہ: نواحی علاقے دیوان حضوری کے نوجوانوں کی زبردست کاوش، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے کی عمدہ مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے دیوان حضوری کے ہونہار نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے واٹس ایپ پر ویل لنک دیوان حضوری کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا جس کا مقصد جدید مواصلاتی ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے فاصلاتی دوریوں کو مٹا کر گاؤں کے مسائل کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کے لئے باہمی مشاورت کرنا ہے۔

اندرون و بیرون ممالک مقیم بستی کے نوجوانوں نے ویل لنک دیوان حضوری کے نام سے واٹس ایپ پر گروپ تشکیل دیتے ہوئے فاصلاتی دوریوں کو مٹا کر گاؤں کے مسائل کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کے لئے باہمی مشاورت کے ذریعے گاؤں کے مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں کا آغاز کردیا۔

گروپ کی طرف سے پہلا خوش آئند اقدام عمل میں لاتے ہوئے بستی کے چار بے روزگار مستحق افراد کو مفت رکشے فراہم کئے گئے تاکہ وہ ان کے ذریعے باعزت طور پر اپنی روزی کما سکیں، مستقبل میں بھی ایسی بہت سی سکیمیں شروع کی جائیں گی جن کی مدد سے گاؤں سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جاسکے گا۔

اس ضمن میں ابتدائی طور پر گاؤں سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے جہاد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز ویل لنک دیوان حضوری کے ممبران کی جانب سے گاؤں کے چار بے روزگار مستحق افراد میں رکشے تقسیم کئے گئے تاکہ وہ ان کے ذریعے باعزت طور پر اپنی روزی کما سکیں۔ مستقبل میں ایسی بہت سی سکیمیں شروع کی جائیں گی جن کے ذریعے گاؤں سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جاسکے گا۔

اہل علاقہ نے ویل لنک دیوان حضوری گروپ کے ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلہ میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button