دھریالہ جالپ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

0

دھریالہ جالپ پولیس چوکی انچارج عثمان تصدق کو مخبر نے اطلاع دی کے روال روڈ پیر دھمرائی کے مقام پر تحصیل پنڈدادنخان میں بڑے پیمانے پر منشیات سپلائے کرنے والے منشیات فروش منشیات فروخت کرنے آ رہے ہیں جس پر چوکی انچارج عثمان تصدق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے اظہر حسین ولد صابر حسین کو1200گرام چرس سمیت گرفتارکر لیا جبکہ دوسرا منشیات فروش بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

دھریالہ پولیس چوکی انچارج عثمان تصدق جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم ڈی پی جہلم سید حماد عابد ،ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف راجہ ایاز جنجوعہ او ر اپنے افسران کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے فرائض خوش اصلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم کے خاتمہ کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، عوام بنا کسی خوف کے ہمیں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع دیں ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکے خلاف قانونی کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا فرض ہے، علاقہ سے جرائم کاخاتمہ اور امن و امان قائم رکھنا میرا مشن ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.