سوہاوہاہم خبریں

نشہ آور چیز پلا کر خاتون سے چھیڑخانی کرنے پر جعلی پیر دھر لیا گیا

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں جعلی پیر نے نشہ آور چیز پلا کر خاتون سے چھیڑخانی کرنے پر جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جعلی پیر محمد نواز عرصہ دراز سے تعویز وغیرہ کرکے کئی گھرانوں کی زندگیاں خراب کر چکا ہے، جعلی پیر کے قبضے سے جادوٹونہ کرنے والی چیزیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ کالاگجراں کی رہائشی خاتون گلشن آرا نے پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں جوڑوں کے درد کی وجہ سے اپنے بیٹے کے ہمراہ جعلی پیر محمد نواز کے پاس ڈومیلی آئی تو جعلی پیر مجھے کمرے میں لے جا کر مجھے نشہ آور چیز پلائی تو میں نیم بے ہوش ہو گئی ۔

جعلی پیر محمد نواز نے مجھ سے چھیڑ خانی شروع کر دی میرے شور کرنے ہر میرا بیٹا اندر آیا تو جعلی پیر نے ہمیں گالیاں دیں اور ہم سے 9000 رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا ہے اور اسکے قبضے سے جادو ٹونہ کرنے والی اشیاء بھی برآمد کر لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button