پنڈدادنخان

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ

پنڈدادنخان: ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے 25فروری2021 کو ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا،اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد و دیگر اسٹاف نے انکا استقبال کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی کو جانچنا ہے، اس دوران انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا، ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئرسعید احمد نے کہاکہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے، ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لئے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button