سوہاوہ

سوہاوہ میں کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

سوہاوہ: وزیرعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کلین اینڈ گرین پنجاب کمپین کو کامیاب بنانے کے لئے مہم کا باقاعدہ افتتاح اے سی دفتر سوہاوہ میں پودا لگا کر کیا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے صفائی مہم کا افتتاح ایم سی دفتر میں کیا۔ افتتاحی مہم کے موقع پر اے دی سی جی سید نزارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی او ایم سی سوہاوہ، ڈی او انفارمیشن، سی آئی سی یاسر محمود و دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سال 2020 کا آغاز کلین اینڈ گرین مہم سے کیا گیا ہے جس کے تحت پودے لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام سڑکوں، گلیوں، سمیت مین بازار، جی ٹی روڈ و دیگر جگہوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو صاف ستھرا کرنے اور آلوگی کو ختم کرکے سرسبز و شاداب کرنے میں کوشاں ہے، سوہاوہ کے عوام پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے یہ ہم سب کی شہری ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ ہم اسے کامیاب بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button