دینہاہم خبریں

جرائم کا خاتمہ عوام کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن گلفام خان

دینہ: جرائم کا خاتمہ عوام کی مدد کے بغیر ناممکن ہے، عوام کو چاہیے کہ اگر کہیں کوئی برائی دیکھیں تو اس پر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول مہیا کیا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن جہلم گلفام ناصر نے جامع مسجد جی ٹی روڈ دینہ میں کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز ،انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ عبدالرحمن بھی موجود تھے ،ایس پی گلفام ناصر نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ بہت ضروری ہے اگر کوئی شخص کسی کو بیچتا یا خریدتا دیکھے تو پولیس کو اطلاع دے تاکہ اس لعنت سے معاشرے کو پاک بنایا جا سکے۔
ایس پی انویسٹی گیشن جہلم گلفام ناصر نے کہا کہ علماء کو چاہیے کہ وہ اپنی تقریروں میں ان نقطوں کو شامل کریں جن سے معاشرے کی اصلاح ہو سکے اور اچھا معاشرہ پروان چڑھے ،ہم خوش قسمت ہیں کے ہم نبی پاک ﷺ کی امت میں پیدا ہوئے اور ہماری فلاح و بہبود کا دارومدار اسی بات پر ہے کہ ہم ان اصولوں کو اپنائیں جس کا حکم ہمیں نبی پاک ﷺ نے کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی اور ون ویلنگ پر بھی ہمیں اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے اگر ہم برائی کو دیکھ کر اس پر خاموش رہیں گے تو یقینا آگے جا کر اس سے ہماری نسلیں ہی دوچار ہوں گی، اس لئے عوام کو چاہیے کہ اگر کہیں گلی محلے میں کوئی برائی کاعنصر دیکھیں تو اس کی نشاندہی کریں تاکہ اس پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button