پنڈدادنخاناہم خبریں

ماہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کیا جائے۔ میاں مراد حسین

پنڈدادنخان: ماہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کیا جائے، حکومتی احکامات کی روشنی میں رمضان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، آٹا، چینی اور گھی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر دستیاب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں رمضان بازار کا باقاعدہ افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمداور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں گھی، چینی، آٹاحکومت پنجاب کے مقررہ کردہ ریٹوں پر فروخت کیے جائیں گے، رمضان بازار کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضروریات کی اشیاء سستے داموں فراہمی ہے اور ماہ رمضان میں مصنوعی مہنگاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button