دینہ

دینہ میں تاجپوری فیملی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ہزار سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ

دینہ: تاجپوری فیملی کی جانب سے برائے ایصالِ ثواب چوہدری فضل الٰہی تاجپوری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،کیمپ منگلاروڈ دینہ تاجپوری ہسپتال میں لگایا گیا ،جس کے مہمانِ خصوصی مفتی محمد اویس خان ایوبی تھے ،میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائدمردوخواتین مریضوں کافری چیک اپ کیاگیا ،کیمپ میں مفت چیک اپ کے علاوہ مریضوں کے ٹیسٹ ،دوائیاں اور معذور افراد کو ویل چیئرز بھی دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف سماجی تاجپوری فیملی میڈیکل کیمپ زیرسرپرستی چوہدری عبدالعزیز تاجپوری ،ڈاکٹررباّ نہ مجید اور چوہدری جاوید تاجپوری لگایا گیا ،میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد بچے ،بوڑھوں اور خواتین نے استفادہ حاصل کیا، مریضوں کو کھانے پینے کے علاوہ مفت میڈیکل چیک اپ ، ٹیسٹ اور مختلف بیماریوں کی دوائیاں فری تقسیم کی گئیں۔

چوہدری جاوید تاجپوری نے میڈیا کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ اپنے والد مرحوم چوہدری فضل الٰہی تاجپوری کے ایصالِ ثواب کے لیے لگایا گیا ہے ہم اپنے خاندان کی روایت کو برقرار رکھ کر غریب عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں تیس معذور افراد کو ویل چیئرز اُن کے گھروں میں پہنچائی گئی ہیں،یہ سارا خرچ ہم اپنی جیب سے صرف اورصرف اپنے بڑے بزرگوں کے ایصالِ ثواب کے لیے کررہے ہیں۔

ڈاکٹررباّ نہ مجیدنے بھی کہاکہ انسانی خدمت ہمارا نسب العین ہے کوشش کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔

عبدالعزیز تاجپوری کے علاوہ چوہدری عبدالمجید تاجپوری ،الف دین خان،حافظ رفیق،قاری شوکت ،حاجی سفیر ،حاجی عبدالغفور کے علاوہ اس کیمپ میں ڈاکٹرپروفیسر عبدالکریم ،ڈاکٹر اسرار احمدخان، ڈاکٹرشوکت، ڈاکٹرفرقان ، ڈاکٹرانعم رحمن ،ڈاکٹرچوہدری عبدالقیوم نے اپنی خدمات پیش کیں۔ دینہ کی ہربرداری نے اس اقدام کو سراہا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا غریب لوگوں نے دل کھول تاجپوری فیملی کو دعائیں دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button