دینہ

ایم پی اے راجہ یاور کمال کی کوششوں سے دینہ سبزی منڈی روڈ کا کام زوروشور سے جاری ہے۔ میاں ہارون

دینہ: ایم پی اے راجہ یاور کمال کی کوششوں سے دینہ سبزی منڈی روڈ کا کام زوروشور سے جاری ہے، اس مین روڈ سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے ، ایم پی اے راجہ یاو ر کمال نے وعدہ پورا کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، شہر بھر کی گلیوں کاکام جو رہ گیا تھا اُن پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے، سبزی منڈی کی روڈ بہترین روڈوں میں شمار ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار دینہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں ہارون نے صحافیوں رب نواز گوندل، ماجد آفریدی کے ہمراہ سبزی منڈی اقبال ٹاؤن دینہ روڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا۔

میاں ہارون نے کہا کہ ایم پی اے راجہ یاور کمال دینہ شہر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں دن رات عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں سبز منڈی روڈ کا یہ منصوبہ بڑا منصوبہ تھا جس کو اولین سمجھ کر کام شروع کروایا ہے ناصر ف یہ روڈ بلکہ نکاسی آب کے نالے بھی روڈ کے دونوں اعتراف بنائے جائیں گے اور یہ کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دن ہو یا رات ایم پی اے عوام کے کاموں میں مصروف ہیں، انشاء اللہ شہر بھر کی باقی گلیوں کاجو کام تھا اس کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ آخر میں میاں ہارون نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جو معاشرتی کاموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button