دینہاہم خبریں

مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو؛ آٹا،گھی، چینی،گیس سلنڈر، دالیں اور گوشت عوام کی پہنچ سے دور

دینہ: مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو؛ آٹا، گھی، چینی،گیس سلنڈر، دالیں، گوشت عوام کی پہنچ سے دور، بے چاری عوام مہنگائی میں پس گئی، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، آئے روز بڑھتی ہوئی اشیاء خورونوش پر عوام بلبلا اٹھی، عوام فاقوں پر مجبور ہونے لگے، بچوں کی پڑھائی جاری رہنا ناممکن ہوگیا۔

جہلم اپڈیٹس کے سروے کے دوران مہنگائی سے تنگ عوام چیخ اٹھی سروے کے دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس قدد بڑھ گئی ہے کہ دو وقت کی روٹی کا حصول نہ ممکن ہو چکا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دالیں، گیس سلنڈر، سبزیاں گوشت عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکے ہیں، بنیادی اشیاء ضرورت نہ ملنے کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے جبکہ حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آ رہے ہیں۔

والدین کی اکثریت نے دوران سروے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گی ہے آمدن کم ہے اور اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے، پہلے گھر کا ایک فرد کمانے والا سب کے اخراجات مکمل ہوتے تھے اب تو مہینے کے دس دن بعد تنخواہ دار طبقہ کے پاس پیسے نہیں ہوتے، خودساختہ مہنگائی کرنے والے بڑی دیدہ دلیری سے اپنا کاروبار کرتے نظر آتے ہیں اگر ان پر انتظامیہ کسی دن جرمانے کرے تو اسی وقت مزید قیمتیں بڑھا کر اپنا جرمانہ ریکور کر لیتے ہیں اور اس طرح مظلوم عوام ہی ہر طرف سے پستی ہوئی نظر آتی ہے۔

سروے کے دوران شہریوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیاجائے عوام کی اکثریت نے ڈی سی جہلم، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او میونسپل کمیٹی دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی میسر ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button