ضلع جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدکی ہدایت پر ضلع جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے محمد اصغر نے دوران گشت ملزم طار ق حسین شاہ ولد بشیر حسین شاہ سکنہ منڈی بہاؤالدین سے پسٹل30بور معہ2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے اے ایس آئی منظور حسین نے دوران گشت ملزم محمد وحید احمد ولد محمد اسلم سکنہ کریم پور پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ2روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے ملزم فیاض ولد محمد اسلم سکنہ مرزا پور سے پسٹل30بور معہ 3روند برآمد کرلئے۔

تھانہ پنڈدادنخان نے اے ایس آئی منظور حسین نے دوران گشت ملزم عبدالجبار عرف ابرا ولد محمد سرور سکنہ کریم پور پنڈدادنخان سے رائفل44بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صدر کے سب انسپکٹر قمر سلطان نے دوران گشت ملزم خرم شہزاد ولد فضل کریم سکنہ چشتیاں محلہ جادہ سے 1240گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ چوٹالہ کے اے ایس آئی شاہد مصطفیٰ نے دوران گشت ملزم محمد جاوید ولد نواب سکنہ جنگو رڑیالہ جہلم سے 1150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر سرفراز احمد نے دوران گشت ملزم شاہد افضال ولد محمد صدیق سکنہ روہتاس روڈ سے چرس120گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ منگلا کے اے ایس آئی حسن رضا نے دوران گشت ملزم وسیم اکرم ولد محمد اکرم سکنہ چک اکا دینہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ جلالپور شریف کے ایس آئی شہبار احمد نے دوران گشت ملزم مدثر ولد ارشد محمود سکنہ چک جانی پنڈدادنخان سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.