سوہاوہ

سید لطف علی شاہ بخاریؒ کا 121 واں سالانہ 2 روزہ عرس مبارک 27 مارچ سے شروع ہو گا

سوہاوہ: سید لطف علی شاہ بخاریؒ کا 121واں سالانہ عرسِ پاک مورخہ27 اور 28 مارچ 2021بروزہفتہ، اتوار آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں سجادہ نشین پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر ہو گا۔

عرسِ پاک کی پہلی نشست کا آغاز مورخہ 27مارچ2021بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر چادر پوشی سے ہو گا،چادر پوشی کے بعد محفلِ پاک منعقد ہو گی۔ علامہ مولانا مفتی سید احمد شاہ بخاری (بہاولپور)خصوصی خطاب کریں گے۔ دوسری نشست کا آغاز مورخہ 28 مارچ 2021ء بروزاتوار9بجے ہو گا،جو نمازِ ظہر تک جاری رہے گی۔

عرسِ پاک میں مشائخ عظام، عالمی شہرت یافتہ علماء کرام وثناخوانانِ مصطفیٰؐ کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں گے۔جن میںقاری رفیق نقشبندی(لاہور)، صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی(آف باؤلی شریف)، صاحبزادہ سید فدا حسین شاہ(حافظ آبادی)،پیر قاضی محمود احمد اعوانی (آف اعوان شریف)، پیر سید توصیف عباس شاہ (لہڑی ملکاں شریف)، پیر تنزیل الرحمٰن شاہ (دیوان حضوری)قابلِ ذکر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button