جہلم

جہلم میں تعینات محمد توقیر حیدر انسٹرکٹر کو سول ڈیفنس آفیسر جہلم کا اضافی چارج سونپ دیاگیا

جہلم: ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور عثمان علی نے کارکردگی کی بناء پر جہلم میں تعینات محمد توقیر حیدر انسٹرکٹر کو سول ڈیفنس آفیسر جہلم کا اضافی چارج سونپ دیا۔
محمد توقیر حیدر نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ کام کاآغاز کر دیا۔
ترقی پانے پر جہلم کی ممتاز رفاعی تنظیم انجمن شہریان کے اراکین چوہدری کامران شہزاد صدر ، حافظ اخلاق احمد جنرل سیکرٹری ، حاجی محمد اصغر اور دیگر اراکین نے توقیر حیدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button