پنڈدادنخان

پنجاب کلچر ڈے؛ یوسی گولپور کے گاؤں پتھر ندی، پتھر کلاں میں پہلا جشن نوروز میلہ کا انعقاد

پنڈدادنخان: پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے یونین کونسل گولپور کے گاؤں پتھر ندی، پتھر کلاں میں پہلا جشن نوروز میلہ شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر کیا گیا۔

جشن نوروز نیزہ بازی کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ ایکس چیئرمین وفوکل پرسن یو سی گولپور تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان کے سینئر رہنما ملک غلام مصطفی مٹھو، خواجہ صابر حسین عرف مٹھو منشی، محمد حنیف کھنڈوعہ، ملک ارشد محمود شاکر جمعہ خان بلوچ محمد ارسلان خواجہ کمیل ملک نصیر شاد اور اعجاز نمبردار بھی اہم شخصیات میں شامل تھے جبکہ میلے کا انعقاد زیر انتظام قاری گلزار احمد پروآنہ ہوا۔

وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری اور چوہدری فیصل فرید کی طرف سے جشن نوروز نیزہ بازی جیسے پروگرام کو بہت زیادہ سراہا گیا اور گورنمنٹ کی طرف سے پوری کوشش کی جائے گی کہ اس طرح کے ایونٹ کو سرکاری طور پر منعقد کیے جائیں تا کہ نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر کے کھیلوں کی طرف راغب ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button