جہلم

راشد منہاس شہید نے ملک قوم کیلئے جو قربانی دی وہ نا قابل فراموش ہے۔ ڈاکٹر قمر رزاق منہاس

جہلم: سپریم کونسل ممبر آل پاکستان منہاس راجپوت برادری اور چیف آرگنائزر قومی امن کونسل پاکستان ضلع جہلم ڈاکٹر قمر رزاق منہاس نے کہاہے کہ راشد منہاس شہید کی 70 سالگرہ پرہر محب وطن پاکستانی انکو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔راشد منہاس شہید نے ملک قوم کیلئے جو قربانی دی وہ نا قابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی۔راشد منہاس شہید آج اور رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ہمیں آج کے دن صرف خراج تحسین پیش نہیں کرنا بلکہ اگلی نسل تک بھی یہ پیغام پہنچانا ہے کہ زندہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button