جہلم میں سرکاری ایمبولینس اور موٹرسائیکل میں تصاد م، تین افراد زخمی ہو گئے

0

جہلم: جی ٹی روڈ پر سرکاری ایمبولینس اور موٹرسائیکل تصاد م میں تین افراد زخمی،سرکاری ایمبولینس کالاگجراں ڈسپنسری سے دینہ کی طرف جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ پر کالاگجراں ڈسپنسری سے ایمبولینس جو کہ دینہ جارہی تھی جس کا موٹرسائیکل کے ساتھ تصاد م ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عبدالمجید اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے۔

حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور راشد بھی شدید زخمی ہوا، اپنی مدد آپ کے تحت ایمبولینس ڈرائیور راشد اور موٹرسائیکل سوار عبدالمجید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیاگیا جبکہ عبدالمجید کے دوسرے ساتھی کو آر ایچ سی دینہ پہنچایاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.