جہلم

عمران خان وزیراعظم منتخب، جہلم شہر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خوشی کااظہار اور جشن کا سماں

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان وزیراعظم منتخب،جہلم شہر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خوشی کااظہار اور جشن کا سماں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے واضح اکثریت کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر جہلم شہر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں،عہدیداروں کی طرف سے خوشیاں منائی گئیں جبکہ چک دولت،کالا دیو،کھرالہ،کالاگجراں،جادہ،میدان قصاباں،شمالی محلہ،مشین محلہ،مجاہد آباد میں پی ٹی آئی کے منتخب کونسلرزاور سپورٹرز کی طرف سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

حیران کن بات یہ ہے کہ گاما باٹلرز پر پی ٹی آئی کے جنونی جیالے حسن شاہ نے ڈھول کی تھاپ پر بچوں کے ہمراہ بھنگڑے ڈالے اور ان کے گرد ایک جم غفیر جمع ہوا جس میں نامور سیاسی راہنما شیخ محمد عبدالقیوم اور پی ٹی آئی کے تمام سپورٹرز نے ان بھنگڑوں میں حصہ لیا اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی عوام کی خوشی کے جذبات دیدنی تھے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ ان کے لیے آج عید کا سماں ہے۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹرسائیکلوں پر ایک بہت بڑی ریلی نکال کر ثابت کیا کہ اس ملک کے نوجوان اور خواتین ملک کی تقدیر بدلنے والے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں اور وہ آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگاتے رہے۔جبکہ جہلم شہر میں خوشیوں کی بہار کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔جبکہ ملک میں تبدیلی کے پیش نظر اور عوامی اور ملکی مفاد کے لیے آج رات پی ٹی آئی کے کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button