کھیوڑہ

گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کی کرکٹ ٹیم اور فٹبال ٹیم ضلع جہلم کی چیمپئن بن گئی

کھیوڑہ: گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کی کرکٹ ٹیم اور فٹبال ٹیم ضلع جہلم کی چیمپئن بننے پر عوامی سماجی حلقوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ ملک ربنوازاور ملک اشفاق حسین کو مبارک باد اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ہونے والا کرکٹ مقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ اور گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے درمیان مقابلہ ہوا گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کی کرکٹ نے میچ جیت لیا اور ڈسٹرکٹ چیمپین بن گئی۔

محمد تہذیب کلاس نہم ڈی مین آف دی میچ قرار پائے کرکٹ ٹیم کے کوچ ملک اشفاق اور فٹ بال ٹیم کے کوچ ملک ربنواز تھے فٹ بال میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ اور گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل سوہاوہ کے درمیان میچ ہوا گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے کھلاڑیوں نے فٹ بال کا میچ جیت کر ڈسٹرکٹ چیمپین بن گئیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں فٹبال ٹیم کے کوچ ملک ربنواز اور کرکٹ ٹیم کے کوچ ملک اشفاق کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ نے ڈویژن راولپنڈی ڈویژن میں ہاکی فٹ بال اور کرکٹ کے میچوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور کامیابی حاصل کر کے اپنا اور سکول کا نام روشن کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button