کھیوڑہ

پنڈدادنخان کے معروف صحافی ملک ظہیر احمد اعوان کو اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا

کھیوڑہ: معروف سماجی رہنما اور صحافی ملک ظہیر احمد اعوان بوچھال کو ان کی اعلیٰ صحافتی سماجی اور علاقے کے لیے رفاعی خدمات کو سہراتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان احمد فراز نے گولپور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں خصوصی ایوارڈ دیا۔
ملک ظہیر اعوان جوکہ پی ایس اے کے ضلعی صدر بھی ہیں کی سماجی و صحافتی خدمات کو سہراتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے، انسانیت کی خاطر کام کرنے والوں کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور آسانیاں تقسیم کرنے سے انسان کو تسکین ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں حضور ﷺ نے انسانیت کی خدمت کا جو درس دیا ہے آج ہم اس پر عمل کر رہے ہیں انسانیت کی خدمت اپنی ذات کے لیے ہوتی ہے کسی پر احسان نہیں ہوتا خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button