پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سیاحتی مقام ٹلہ جوگیاں تک سڑک تعمیر کرے، سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سیاحتی مقام ٹلہ جوگیاں تک سڑک تعمیر کرے تاکہ جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں کو دنیاء بھر میں پذیرائی حاصل ہو سکے۔سیاحتی مقام کو متعارف کروانے کے لئے منتخب عوامی نمائندے کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم کی معروف مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے مقامی اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ جہلم کی تحصیل چکوال کے عوامی نمائندوں نے جس طرح ضلع چکوال کے علاقہ کلر کہار اور ضلع خوشاب کے علاقے وادی سون سکیسر کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کروانے میں کردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے منتخب ممبران کو جہلم کے سیاحتی مقام ٹلہ جوگیاں کو سیاحوں کے لئے سڑک اور دیگر سہولیات فراہم کروانے کے لئے صوبائی و وفاقی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے چاہیں تاکہ دنیا بھر کے سیاح جہلم کے علاقہ ٹلہ جوگیاں کے سیاحتی مقام سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ٹلہ جوگیاں جیسے مقام کو متعارف کروانے سے سینکڑوں بیروز گار افراد کے لئے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے ضلع جہلم کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت کا ڈیڑھ سال بقایا ہے جبکہ ضلع جہلم کو ساڑھے 5 سال کے عرصہ میں کوئی منصوبہ حکومت کی طرف سے ضلع جہلم کو نہیں دیا گیا۔ضلع جہلم کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ٹلہ جوگیاں تک سڑک اور دیگر سہولیات فراہم کروا کے علاقہ سے معاشی بدحالی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم کے سیاحتی مقام ٹلہ جوگیاں کو دنیاء بھر میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.